قصور،پتنگ گڈی والی ممنوعہ ڈور تیار کرنے کی اطلاع پر کارروائی، 9 افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور میں شفقت علی، اے ایس آئی، و ہمراہی ملازمان نے خفیہ اطلاع پر نزد جگیاں نہر ایک خالی پلاٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ممنوعہ ڈور تیار کرنے والے 9 افراد کو موقع سے قابو کر لیا
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ڈور بنانے والی مشینیں، ایک چرخی، تیار شدہ ڈور کے 10 کون، 20 کچھیاں اور 80 خالی چرخیاں برآمد ہوئیں، جنہیں قبضے میں لے کر بطور ثبوت محفوظ کر لیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 5 افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی شناخت گرفتار افراد کی نشاندہی پر کی گئی
پولیس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے، بغیر لائسنس فروخت کرنے یا رکھنے پر پابندی عائد ہے گرفتار افراد سمیت دیگر نامزد افراد اور مبینہ طور پر جگہ فراہم کرنے والے زمین مالک کے خلاف پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے





