جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار


قصور، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 6 کلو 350 گرام چرس برآمد


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 6 کلو 350 گرام چرس برآمد کر لی


ایس ایچ او تھانہ صدر اشفاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کھارہ کے رہائشی امجد عرف انجو سے 2200 گرام، گنڈا سنگھ کے رہائشی جمیل سے 2 کلو جبکہ فتح پور کے رہائشی جاوید سے 2150 گرام چرس برآمد کی


پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی


ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی


رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی