بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،دولے والا میں کمسن بچی پر وحشیانہ تشدد، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا


قصور،دولے والا میں کمسن بچی پر وحشیانہ تشدد، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا


تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے علاقہ دولے والا میں کمسن بچی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور چند گھنٹوں میں ملزم قربان کو گرفتار کر لیا


تفصیلات کے مطابق دولے والا میں ملزم قربان نے گھر کا کام نہ کرنے پر کمسن بچی عاصمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حکام نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے


ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر قصور مہر محمد اشفاق نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچی عاصمہ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ سے ملزم کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی


پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ قوتِ سماعت و گویائی سے محروم ہونے کے باعث پولیس نے بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ کمسن بچی کو تحفظ، بہتر دیکھ بھال اور پرورش کے لیے چائلڈ پروٹیکشن ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف چائلڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے


ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی