ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور: کیسرگڑھ میں مبینہ منشیات فروشی ، اہل علاقہ کا کارروائی کا مطالبہ

مصنف:

قصور (رپورٹ: سردار مظہر فاروق، باغی ٹی وی) قصور کے نواحی گاؤں کیسرگڑھ میں مبینہ طور پر منشیات فروشی اور سوشل میڈیا پر منشیات کی تشہیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہل علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ساجد عرف ساجدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں مبینہ طور پر منشیات کی سرعام تشہیر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے مقامی سطح پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ساجد عرف ساجدی کے ایک بھائی عمران عرف برینڈ پہلے ہی قانون کی گرفت میں ہے، جبکہ اس کا چھوٹا بھائی حسنین عرف حسنینی اشتہاری ہے اور سٹی پولیس کو مطلوب ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور سامنے آنے والے الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں،ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔