بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہماری خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد قائم ہو،بیرسٹر گوہر

مصنف:

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی جوائنٹ اپوزیشن میں ساتھ ہیں، تاہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ ابھی قبل ازوقت ہوگا۔


اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد قائم ہو۔ مولانا سے ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ہوئیں اور اس وقت جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔


بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریک چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ کرنا قبل ازوقت ہے۔


انہوں نے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر رہی بلکہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔