خاتون کو بس میں دھکا دینے والے کنڈیکٹر نے معافی مانگ لی

مصنف:
لاہور میں بس کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پر کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنڈیکٹر علی رضوان کی معافی پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ویڈیو بیان میں علی رضوان کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ اس نے جو سلوک کیا وہ انتہائی غلط تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے کیے پر توبہ کرتا ہوں اور عہد کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بس میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو کنڈیکٹر کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں





