کوئی زخمِ دل کو ہوا دیتا ہے،شاعرہ:سائرہ علی
نقطہ نظر
مصنف:
کوئی زخمِ دل کو ہوا دیتا ہے
کوئی روتے روتے ہنسا دیتا ہے
نمک کوئی زخموں پہ چھڑکے یہاں
کوئی دردِ دل کو مٹا دیتا ہے
کوئی چھوڑ دیتا ہے راہِ سفر
کوئی مرتے دم تک وفا دیتا ہے
کوئی دل کا کرتا ہے یوں ہی مذاق
کوئی خمشی کو ہی صدا دیتا ہے
کوئی اپنا ہو کر بھی اپنا نہیں
کوئی غیر کو بھی دعا دیتا ہے
یہ دنیا ہے رنگوں کا اک دائرہ
یہاں وقت سب کچھ بھلا دیتا ہے
محبت کا رستہ ہے یہ سائرہ
یہاں ہر کوئی دل گنوا دیتا ہے
مزید پڑھیں




