خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی،نواز شریف کا تبصرے سے گریز

مصنف:
لندن :صدر مسلم لیگ نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے طبی معائنہ کیلئے روانگی ہوئی ہے
نواز شریف سے مسلم لیگی کارکنوں اور یونیورسٹی آف لندن میں ینگ سائنٹسٹ محمد اسد فرحان کی بھی ملاقات ہوئی ہے،ینگ سائنٹسٹ محمد اسد فرحان وہ لیپ ٹاپ بھی لے کر آئے تھے جو 2013 میں انھیں نواز شریف کی حکومتُ میں ملا تھا،نواز شریف نے محمد فرحان کو شاباش دی اور ان کے کام کے متعلق پوچھا
میاں نواز شریف کے ہمراہ حسین نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے،صحافی نے نواز شریف کی طبیعت بارے سوال کیا تو نواز شریف نے جواب دیا کہ میری طبعیت ٹھیک ہے آپ کی کیسی ہے؟ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں دوبارہ مزاکرات کے سوال پر میاں نواز شریف نے جواب دینے سے گریزکیا
رپورٹ۔ زین العابدین،لندن
مزید پڑھیں





