لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر روابط مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں

بدچلنی، طلاق اور بچے،تحریر:خالد شہزاد

عورت کمزور نہیں،تحریر: شازیہ حنیف

تبصرہ کتب،الف سے اے آئی تک،تحریر: مبراء عبدالقیوم

افسانہ،صفراوی ،صفدر بھٹی

سفید جھوٹ، سیاہ حقائق،تحریر: اقراء علوی
