اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایل ایل بی کی 1184 جعلی ڈگریوں کی فہرست یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں


شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیبرپور سے منسوب جعلی قرار دی گئی ایل ایل بی کی 1184 ڈگریوں کی فہرست ویب سائٹ پر آویزاں کردی گئیں۔ یونیورستی انتظامیہ نے گزشتہ روز ویریفیکشن پراسس مکمل ہونے کے بعد 1184 ایل ایل بی کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایل ایل بی 3 سالہ پروگرام کے تعلیمی سال 18-2016ء کے 658 امیدواروں کی ڈگریاں جعلی ہیں جبکہ 5 سالہ پروکرام کے بیچ 2017ء کی 526 ڈگریاں جعلی نکلیں۔

انکوائری کمیٹی نے تصدیقی عمل امتحانی ریکارڈ، حاضری اور مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال سے کیا، متعلقہ بار کونسلز، ایچ ای سی اور الحاق شدہ لا کالجز کو جعلی ڈگری ہولڈرز کی فہرستیں ارسال کردی ہیں۔