ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میں اپنی کاوش کی انتہا چاہتا ہوں ،شاعر:ندیم یعقوب گوہر

نقطہ نظر
nadeem yaqoob gohar

میں اپنی کاوش کی انتہا چاہتا ہوں

(نثری نظم)

ندیم یعقوب گوہر


انتہا کی اس تپش میں بھی

ایک خاموش سردی ہے،

جہاں

سوچ کے تمام راستے

دھند میں ڈوب جاتے ہیں۔

ہم نے تو چاہا تھا

کہ لفظوں کے آئینے میں خود کو دیکھ لیں،

یہاں ہر عکس

ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گیا ہے۔

کیا عجب ہے

کہ جس پیاس کو مٹانے نکلے تھے،

وہی ریت بن کر

ہماری پلکوں پر جم گئی ہے۔

اب تو بس سانسوں کی مدھم سی آہٹ باقی ہے،

جو اندھیرے کمرے میں

دیواروں سے ٹکرا کر لوٹتی ہے۔

شاید کاوش کا

یہی آخری صلہ مقصود تھا،

کہ انسان اپنی ہی ذات اندر گم ہو جائے۔

اپنے آپ سے ملاقات چاہتا ہوں