محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ میں شامل، قندھار واریئرز کا پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بطور برطانوی شہری افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔ محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹیگری میں پہلی پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
فاسٹ بولر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
خیال رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا آکشن دبئی میں جاری ہے۔ علم میں رہے کہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔
محمد عامر 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے۔ انہیں ینگ اوفینڈرز انسٹیٹیوشن میں 6 ماہ تک رہنے کی سزا سنائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد عامر پر 5 سال کےلیے کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں




