Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ننکانہ صاحب،تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی،مدثر رضا

مصنف:

ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز باغی ٹی وی نامہ نگار )


ننکانہ صاحب سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس ننکانہ صاحب سید مدثر رضا نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، قانون اور ضابطہ ہر ایک کے لئے برابر ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا،


صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید مدثر رضا نے کہا کہ پیرا کا بنیادی مقصد تجاوزات اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم کے بعد اب تجاوزات کے خلاف کاروائی کے اگلے مرحلے میں حکومتی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا، ضلع بھر میں ریڑھیوں کو مقررہ جگہوں کے علاوہ کہیں بھی کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں ریڑھی بان کو جرمانے اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیرا فورس کے گشت کو مزید موثر بنایا جارہا ہے اور پیرا کے جوان خریداروں سے اشیاء کی قیمتوں کے بارے پوچھیں گے اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں گے تاکہ لوگوں کو عملی طور پر ریلیف دیا جا سکے، سید مدثر رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر رعنا حمید کی طرف سے انہیں واقع ہدایات ہیں کہ لوگوں کو عملی طور پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔