پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نواز شریف

Nawaz-Sharif-3
مصنف:

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔


ایون فیلڈ رہائش گاہ سے روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہدا کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

رپورٹ:زین العابدین ،لندن