سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے عائد

مصنف:
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز مکمل نہ کرسکی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک اوور پیچھے رہی، جس پر دونوں ٹیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ سے متعلق اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
مزید پڑھیں





