سہ ملکی ون ڈے سیریز، پہلے میچ میں پاکستان کا سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کےلیے رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور دونوں اوپنرز جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 23 اور دوسری وکٹ 32 رنز پر گری، صائم ایوب 7 اور فخر زمان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں بابر اعظم اور سعد بیگ نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 106 تک پہنچایا جہاں بابر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 118 رنز پر گرگئی۔ اس مرتبہ سعد بیگ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔ وہ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے




