اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کامیاب


تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 268 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان اننگز کی شروعات ہوئی تو اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور دونوں اوپنرز جلد ہی آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 23 اور دوسری وکٹ 32 رنز پر گری، صائم ایوب 7 اور فخر زمان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں بابر اعظم اور سعد بیگ نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 106 تک پہنچایا جہاں بابر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔