پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار

مصنف:
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت کو 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیاہے ۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کےمطابق قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر کیلئے ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تین روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی تھی ۔
مزید پڑھیں




