پھر لوٹ کے آئی ہے حسیں رات نومبر کی،شاعرہ:سائرہ علی
نقطہ نظر
مصنف:
پھر لوٹ کے آئی ہے حسیں رات نومبر کی
اور لب پہ مچلنے لگی ہے بات نومبر کی
یادوں کے دریچوں میں تری دید کی حسرت ہے
پھر بانٹنے آئی ہے یہ خیرات نومبر کی
پت جھڑ کی اداسی میں تری یاد جو ہے آئی
جب سے یہ چلی سرد سی برسات نومبر کی
وہ ترک تعلق کی گھڑی اور ترا جانا
بھولی نہیں آنکھوں کو ملاقات نومبر کی
تنہائی کے عالم میں ترے قرب کی خواہش ہے
کرتی ہے اداس اور ہر اک رات نومبر کی
اے شوق تری یاد کے عالم میں رہ کر ہم نے
کاٹی ہے یہاں سائرہ نے رات نومبر کی
سائرہ علی
مزید پڑھیں




