وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے

مصنف:
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دورہ روس کی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورے کے انتظامات اور مختلف امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔ دورے کے دوران مشترکہ بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
دورے کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں





