جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور دھند کا امکان، الرٹ جاری


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔


نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


ان علاقوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی شامل ہیں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔


اتھارٹی نے شہریوں کو موسمی صورتحال سے متعلق مستند معلومات اور تازہ ترین الرٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت بھی کی ہے۔