جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات، نئے صوبوں سے متعلق خبروں پر ایوان صدر کی وضاحت

مصنف:

اسلام آباد: ایوان صدر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت جاری کردی۔


ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں نئے صوبوں یا صوبوں سے متعلق کسی بھی معاملے پر گفتگو نہیں ہوئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد میڈیا میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ملاقات میں سیاسی امور، ملکی صورتحال، سکیورٹی معاملات اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔تاہم ایوان صدر نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔