مولانا سمجھتے ہیں کہ ناجائز تعمیرات کا تحفظ کریں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا،طلال چوہدری

مصنف:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رکھا جائے گا، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں روکی جائے گی۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، یہ کارروائی آج شروع نہیں ہوئی بلکہ اسی مہم کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان یہ سمجھتے ہیں کہ ناجائز تعمیرات کا تحفظ کریں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا۔ تجاوزات کسی کی بھی ہوں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی



