Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ ،سرکاری سکولوں میں تعلیمی ماحول کی بہتری اور خوبصورتی کے عملی اقدامات

مصنف:

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اکرام ملک کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ محترمہ شازیہ بانو کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ خالد وحید کی مانیٹرنگ میں تحصیل اوکاڑہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں طلبہ کے لئے بہتر اور پرکشش سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں مختلف سکولوں میں وائٹ واش،صفائی ستھرائی خوبصورتی کے لئے مختلف سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاری ہے یہ اقدامات اس عزم کا اظہار ہیں کہ سرکاری سکول معیاری تعلیم محفوظ ماحول اور طلبہ کی مثبت تربیت کے لئے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن خالد وحید مجھیانہ کا کہنا ہے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے احکامات کی روشنی میں سکولوں کی خوبصورتی اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیں بچوں کی تعلیم کے معاملے میں کسی طرح کا بھی کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا تمام سرکاری سکولوں کے استاتذہ کو چاہئیے کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور سکولوں میں اپنی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں