سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر برفباری ،موسم انتہائی سرد

مصنف:
مانسہرہ میں قدرت کے الگ رنگ، ناران شہر میں موسم خشک جبکہ سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر برفباری ہوگئی۔
بابو سرٹاپ پر برفباری سے وادی کا موسم انتہائی سرد ہوگیا، برفباری سے بابو سرٹاپ پر موجود سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں، جبکہ سیاحوں کی کافی تعداد بابو سرٹاپ پر موجود ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باوجود بابو سرٹاپ آنے جانے والے راستے کھلے ہیں۔





