بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ


گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے،پہاڑوں نےسفید چادر اوڑھ لی جس کےبعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

بابوسر،خنجراب اوربرزول کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے،برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب آزادکشمیر میں بھی بارش اور برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے،وادی نیلم کے بلند پہاڑوں،مکڑا،گنجا پہاڑ، پیر چناسی، باغ اورحویلی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے،مظفرآباد شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ 14 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔