چونیاں میں اسپیشل برانچ اہلکاروں کی طویل تعیناتی، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ

قصور،تحصیل چونیاں میں اسپیشل برانچ اہلکاروں کی طویل تعیناتی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں تحصیل چونیاں کے مختلف علاقوں اور تھانہ جات میں اسپیشل برانچ کے بعض اہلکاروں کی طویل عرصے سے تعیناتی پر شہری حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھنے لگے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی علاقے میں اہلکاروں کی طویل تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ قواعد و ضوابط کیا ہیں اور کیا ایک ہی جگہ پر مسلسل طویل مدت تک فرائض سرانجام دینا معمول کے مطابق ہے؟عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طویل عرصے سے تعینات اہلکاروں کے ریکارڈ اور تعیناتیوں کا جائزہ لیا جائے، جبکہ ضرورت محسوس ہونے پر تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے جائیںشہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ جیسے اہم ادارے میں تعیناتیوں کے معاملے میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر رہے اور عوام کا اعتماد بھی برقرار رہے
مزید پڑھیں




