سری لنکا نے تاریخ رقم کردی، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے بڑے ہدف 430 رنز کا کامیاب تعاقب

مصنف:
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا 430 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔
جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلے جارہے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے تاہم 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سری لنکا نے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پور حاصل کرلیا۔





