پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تری یادوں کی دل میں ہو گئی فٹنگ،شاعر:ندیم یعقوب گوہر

نقطہ نظر
nadeem yaqoob gohar

تری یادوں کی دل میں ہو گئی فٹنگ

خیالوں میں ہے اب تو مستقل سیٹنگ


ہوئی ہے زرد رنگت ہجر میں ایسی

کہ جیسے ہو پرانی کوئی پینٹنگ


زمانے بھر کے دکھ لکھے ہیں چہرے پر

دکھائی دے رہی ہے غم کی پرنٹنگ


تیری باتوں کی خوشبو دل میں رچتی ہے

عجب ہے تیرے لہجے کی یہ سیٹنگ


وفا کی راہ میں جو بھی ملا ہم کو

سکھا گیا ہے ہمیں دکھ کی ایڈیٹنگ


مری پلکوں پہ جو موتی چمکتے ہیں

لگائی ہے کسی نے غم کی لائٹنگ


بنا کر عکس تیرا دل کی تختی پر

مٹائی ہم نے الفت کی یہ رائٹنگ


بڑی مشکل سے ہم نے بزم دنیا میں

بنائی ہے تری الفت کی نیٹ ورکنگ


محبت کی عدالت میں کھڑے ہیں ہم

نہیں منظور اب جذبوں کی ویٹنگ


درِ نایاب ہے تو اے مرے گوہر

خدا نے کی ہے تیری خاص کاسٹنگ