بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مکہ دفاعی معاہدہ، ترکیہ کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کی منظوری پارلیمان سے لینے کا فیصلہ


ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کرے گا۔

حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ایک رکنِ پارلیمان نے بدھ کو خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے قرارداد پارلیمان میں اس وقت پیش کی جائے گی جب دفاعی معاہدے کی توثیق سے متعلق بل منظور ہو جائے گا۔

ترک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بیرونِ ملک تعینات ترک فوجی جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے، ابتدائی طور پر تکنیکی عملہ اور دفاعی ماہرین تعینات کیے جائیں گے، ترک فوج فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے اگست میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے اسے منگل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا۔

اس پیش رفت کے بعد نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی عہد کو باضابطہ شکل دینے کے مزید قریب ہو گیا ہے۔