جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور بننے کی پیشکش مسترد کردی


سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں مینٹور بننے کی پیشکش مسترد کردی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کے احترام میں لیگ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹورشپ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے پی سی بی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔


واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے ہی پاکستانی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی پالیسی کے تحت وسیم اکرم نے بھی لیگ سے وابستہ نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔