بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے نوجوان جاں بحق

DEADBODY

قصور,تحصیل کنگن پور میں گزشتہ دن زہریلی کھیر کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق، والدین اور بھائیوں سمیت چار افراد کی حالت تشویشناک،اہلیان علاقہ کا افسوس کیساتھ مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ


تفصیلات کے مطابق قصق کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے علاقے محمود خانیکے میں گزشتہ دن زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی، جنہیں فوری طور پر جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا افسوسناک واقعے میں 25 سالہ نوجوان ناظم علی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کے والد قاسم علی، والدہ حسنہ بی بی اور دو بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے


متاثرہ خاندان کے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر متاثرین کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں.واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی. اہلیانِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ زہریلی کھیر کی اصل وجہ سامنے آ سکے


رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی