پاورڈویژن کو ٹاورز پر تاروں کی تنصیب اور ٹیسٹنگ میں مزید کتنا وقت درکار؟ عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال

پاورڈویژن کو ٹاورز پر تاروں کی تنصیب اور ٹیسٹنگ میں مزید کتنا وقت درکار؟ عوام لوڈ شیڈنگ سے بے حال

باغی ٹی وی :ترجمان پاورڈویژن کے مطابق این ٹی ڈی سی کے پورٹ قاسم مٹیاری کے وی 500 ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ،ٹاورز پر تاروں کی تنصیب اور ٹیسٹنگ میں مزید 48گھنٹے درکار ہوں گے ،

پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے 1250میگاواٹ بجلی کی ترسیل لائن کی بحالی کے بعد شروع ہو جائے گی.ملک میں اس وقت اوسطا 810میگاواٹ بجلی کی شارٹ فال کا سامنا ہے،بجلی تقسیم کار کمپنیاں کچھ علاقوں میں سسٹم کو بحال رکھنے کےلیے لوڈمنیجمنٹ کر رہی ہیں ،

موسم گرما شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی موجود نہیں ہے ، شہروں سمیت دیہات میں بجلی کی تعطلی کا یہ سلسلہ جاری ہے .

Comments are closed.