پاور سیکٹر سے بڑی خوشخبری …

0
63

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کو پاور ڈویژن کے سیکرٹری عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم اگلے سال تک 26000 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی جو کہ ملکی تاریخ میں رکارڈ سطح کی پاور سپلائی ہوگی،
تفصیلات کیمطابق پاور ڈویژن کے سیکرٹری نے کہا کہ اس سال بجلی کی طلب 23000 میگا واٹ تھی اور ترسیل و تقسیم 21000 میگا واٹ تک رہے گی اس کے مقابلے میں پچھلے سال بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت 19000 میگا واٹ تھی جو کہ طلب سے 4000 میگا واٹ کم تھی
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فدا محمد نے کی اور انہوں سیکٹری پاور ڈویژن سے ملک میں بجلی کی کل پیداوار، طلب و رسد اور تقسیم و ترسیل پر بریفنگ مانگی جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان نے بریفنگ دی
اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا گیا

Leave a reply