عام انتخابات،پی پی 156 سے امتیاز محمود کے کاغذات پر اعتراض عائد

0
193
ecp

لاہور کے حلقہ پی پی 156 سے امتیاز محمود کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا

آر او آفس میں محمد سرور نے وکلاء کے توسط سے درخواست دائر کی ہے، جس میں امتیاز محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ امتیاز احمد کینڈین شہریت حاصل کر چکے ہیں، دوہری شہریت والا الیکشن نہیں لڑ سکتا،انتخابی عمل کا تقدس اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی شہریت والے افراد الیکشن نہ لڑ سکیں،قومی قانون ساز ادارے میں بااثر عہدوں پر فائز نہ ہوں،عوامی عہدہ رکھنے کے خواہاں افراد کے لیے غیر ملکی شہریت کا ترک کرنا ضروری ہے تا ہم امتیاز محمود نے غیر ملکی شہریت ترک کرنے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا،
imtiaz

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ امتیاز احمد کو عدالت نے مفرور قرار دے رکھا ہے، ایف آئی آر نمبر 96/23، مورخہ 10.05.2023، جرم کے تحت: 302، 324،395، 436، 452، 440، 427، 353، 186، 290، 291، 153، 152، 148، 149، 147، 109، 505، 120B امتیار احمد کو مفرور قرار دیا ہے،ا نسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسے مفرور قرار دیا گیا، مدعا علیہ کی بطور مفرورحیثیت سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔آئین کا آرٹیکل 62 (1) (d) (g) اور (f)۔ آئین حکم دیتا ہے کہ امیدوار اچھے کردار کا ہونا چاہیے، ملک کی سالمیت کے خلاف کام یا مخالفت نہیں ہونی چاہئے،تاہم ملزم مفرور ہے ، عدالت پیش نہیں ہو رہا، اس وجہ سے امتیاز محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں.

واضح رہے کہ امتیاز محمود تحریک انصاف کے امیدوار ہیں اور انہوں‌نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a reply