لاہور: پی پی171 تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حاجی محمد نواز کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے ٹی ایل پی کے حلقہ 171 کے امیدوار کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کی گئی ہے
اس سلسلے میں ترجمان ٹی ایل پی نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ترجمان ٹی ایل کا کہنا تھا کہ حاجی نواز کو فل الفور رہا کیا جائے اور پرامن الیکشن مہم چلانے دی جائے، ترجمان ٹی ایل نے انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے ضمنی الیکشن میں اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،
ترجمان ٹی ایل پی نے خبردار کرتےہوئے کہاکہ اگر حاجی نواز کو فوری رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پرامن جدوجہد پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے ، ترجمان ٹی ایل کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا اور کمپین چلانا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے
ترجمان ٹی ایل پی کی طرف سے پنجاب حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا