پی پی 84 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گی ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

0
196

سرگودھا، سنیئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھاو سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اس جعلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں مہنگائی‘بیروزگاری اور لاقانونیت کی ستائی عوام نے گزشتہ چھ ماہ میں پورے پاکستان میں ہونے تمام ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کے امیدواران کو بری طرح ناکامی سے دوچار کیا ہے اورآج خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم کلو عوام کی سپورٹ سے بہت بڑی لیڈ سے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جس طرح خوشاب کی عوام نے ملک معظم کلو سے محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا ہے اس سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگی یہ حلقہ پی پی 84پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ملک معظم کلو کے الیکشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو ڈرامہ سب سے پہلے میرے حلقہ این اے 91‘پھرڈسکہ اور اس کے بعد این اے 249کراچی میں رچایا گیا اسکو اب پی پی 84میں نہیں ہونے دیں گے یہاں کی عوام اپنا ووٹ جوق در جوق کاسٹ بھی کریں گے اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے یہاں آر اوز کو اغواء نہیں ہونے دیا جائے گا‘

عوام اس فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو جانتی ہے اور سب کچھ سمجھ چکی ہے‘میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو پورے پاکستان کی طرح خوشاب کے حلقہ پی پی 84کے گلی محلوں اور دور دراز قصبوں میں بھی پہنچ چکا ہے اور آعوام اپنے ووٹ کو عزت دلوائیں گے اور ملک معظم کلو کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔

Leave a reply