خوشاب: پی پی 84 ن لیگ نے اپنی نشست واپس لے لی:پی ٹی آئی کوشکست ،اطلاعات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواریہ نشست جیت چکے ہیں
پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن میں اب تک229 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار معظم شیر کلو 72785 ووٹ لے جیت چکے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں دوسرے نمبرپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان پی ٹی آئی 62673 ووٹ لے سکے
حافظ اصغر کالعدم ٹی ایل پی 5751 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پررہے
ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کیلئے 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور کئے گئے تھے۔
حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔ یاد رہے یہ سیٹ ن لیگ کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی