پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سینٹر پلوشہ خان نے ایل اے 43 ویلی 4 میں پیپلز پارٹی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی ہے-
باغی ٹی وی : سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی غنڈہ گردی کر رہے ہیں پی پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے –
سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کشمیریو ں کو اپنی آزادانہ راۓ دہی کا حق نہ دینا کشمیر کاز کے ساتھ زیادتی ہو گی وفاقی وزیر داخلہ کے حلقہ میں اس طرح کی غنڈہ گردی کے خطرناک اثرات ہوں گے-
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کو یقینی بناۓ اور اسطرح کی کھلے عام حکومتی دھاندلی کو روکے –
واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو آج شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔