سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا ضلع قمبر میں سندھ حکومت کے اسپورٹس کمپلیکس منصوبے پر ٹوئٹر بیان بلال غفار نے اسپورٹس کمپلیکس کی ویڈیو ٹوئٹ کردی،ضلع قمبر میں پی پی کا اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ 10 سال بعد بھی مکمل نہ ہوا، منصوبہ 10 سالوں میں 2 کروڑ سے 5 کروڑ تک پہنچ گیا، عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے وزیروں نے نوجوانوں کے میدانوں کو بھی نہیں بخشا، یہ حال ہے بلاول کے ترقی پزیر پیرس کا، پی پی نے کرپشن کرنے کیلئے من پسند ٹھیکیداروں کو سہولت کار بنایا ہوا ہے،خطیر رقم سے گدھوں کی پرورش کی جارہی ہے، سندھ حکومت سے کرپشن کے سوا کوئی دوسری امید نہیں لگائی جاسکتی، پی پی کو سندھ کے ہر کونے سے بےنقاب کریں گے.

Shares: