پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے حسین کو ہوشیار بچہ قرار دے دیا۔شرمیلا فاروقی نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے بیٹے حسین کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں پی پی رہنما نے زور سے اپنے بیٹے حسین کو پکڑا ہوا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں خود کو مدرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا سب سے ہوشیار، شرارتی اور پیار کرنے والا بچہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔شرمیلا فاروقی نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بہت یاد کررہی ہیں یعنی وہ مدرز ڈے پر اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں تھیں۔پی پی رہنما کی بیٹے کے لیے کی گئی محبت بھری پوسٹ کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی تھی۔شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام حسین ہے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بیٹے کو ہوشیار قرار دیدیا
Shares: