پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس پر عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنماوَں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے وکیل ضمیر گھومرو نے عدالت میں دلائل دئیے، وکیل نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کے پاس 2012تک اقامہ تھا ،یہ درخواست قابل سماعت نہیں،مسترد کی جائے
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار اسپیکر اسمبلی کا ہوتا ہے ،ہائیکورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ وہ کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے،
عدالت نے آئندہ سماعت پر ناصر حسین شاہ کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی.