مزید دیکھیں

مقبول

قومی مفاد مقدم،ذاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،صدر مملکت

پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا.پارلیمنٹ...

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

پیپلزپارٹی وفد کی حکومتی جماعتوں کےقائدین سے ملاقاتیں جاری

پیپلزپارٹی وفد کی حکومتی جماعتوں کےقائدین سے ملاقاتیں جاری

ملک بھرمیں جاری کشیدہ سیاسی ماحول میں کمی کیلئے تمام جماعتوں سے رابطوں کے تحت پیپلزپارٹی کےوفد نےعوامی نیشنل پارٹی کےرہنماؤں سے ملاقات کی ، اورپی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات کرنے یا نہ کرنےکی مشترکہ حکمت عملی پرمشاورت کی۔جبکہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، اتحادیوں سےبات چیت شروع کی ہےتاکہ مذاکرات کا ماحول بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت ہےکہ قتل بھی ہوجائیں تومذاکرات پربیٹھنا پڑتا ہے،عدلیہ اورپارلیمنٹ کےبحران میں اپنا کردارادا کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے دہشتگردی کیخلاف مل کرکام کیا تھا،لوگ بد دل اور پریشان ہیں،سیاسی استحکام سےمعاشی استحقام آئے گا ، معاشی ترقی کیلئے مذاکرات بہترین طریقہ ہے۔

اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخارحسین نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس تین مئی کوہورہی ہے،تمام سیاسی پارٹیوں کودعوت دیں گے،پیپلزپارٹی تحریک انصاف کوآل پارٹی کانفرنس شرکت کی دعوت دےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی طاقت کو آشکارکرنا ہے،مذاکرات کےذریعے ہمیشہ سے بڑے سےبڑے مسائل کا حل نکلتا ہے، دہشتگردوں سےمذاکرات ملک اورخیبر پختونخوا میں امن کیلئےکررہےتھے،ہرقسم کے مسائل کا حل مذاکرات کےذریعے ہی ممکن ہوتا ہے۔ میاں افتخار نےکہا پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے جسےکوئی جھٹلا نہیں سکتا،اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئےہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra