لاہور:پریس کلب یوکے کی طرف سے سنیئرصحافی مبشرلقمان پرتشدد کرنے پرفواد چوہدری کی شدید مذمت،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پریس کلب یوکے اوراس سے وابستہ دیگرپریس کلبز کی طرف سے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی طرف سے سنیئرصحافی ، معروف تجزیہ نگارمبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی کے ساتھ پیش آنے کی شدید مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پریس کلب یوکے کے صدرمبین چوہدری نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےکہ فواد چوہدری نے کسی صحافی کے ساتھ بدتمیزی اورمتشدد رویہ نہیں اپنایا بلکہ اس سے پہلے اسی فواد چوہدری نے چند ماہ قبل فیصل آباد میں ایک تقریب میں پاکستان کے ایک مایہ ناز صحافی ، تجزیہ نگارسمیع ابراہیم کو بھی تھپڑمارااوراس کے ساتھ بدتمیزی کی

ذرائع کے مطابق مبین چوہدری نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی فواد چوہدری ہے جس نے میڈیا کا گلا گھونٹا ہے ، میڈیا ہاوسزپرپابندیاں لگاکرہزاروں ورکروں کوبے روزگار کردیا ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ اس شخص کی وجہ سے سیکنڑوں خاندان پریشان ہیں تو بے جا نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی انہیں حرکتوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں پریس سے وابستہ اداروں نے داخلے پرپابندی لگا دی تھی

باغی ٹی وی کے مطابق پریس کلب یوکے کے ممبران کی طرف سے کہاگیا ہےکہ اسی فواد چوہدری نے غلط بیانی کورواج دیااورآج اس کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس شخص نے ایک ناپسندیدہ کلچردیا ہے جوکہ میڈیا کےلیے بدنامی کا باعث ہے

باغی ٹی وی کےمطابق پریس کلب یوکے نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس بدتمیزوفاقی وزیرکی ان گھٹیا حرکتوں کا نوٹس لیں اوراس سے جان چھڑائیں‌ ، پریس کلبز کی طرف سے وزیراعظم کو یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ اس شخص کے خلاف کارروائی کرکے صحافیوں کا اعتماد بحال کریں‌

Shares: