کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے 50 ارب کے بقایات ادا نہ کرنے کی صورت میں گیس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

باغی ٹی وی : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک خان نے کہا کہ دو ہفتے اسلام آباد کے دورے پر تھا،اسحاق ڈار سے ملاقات کی،بلوچستان کو درپیش مالی مشکلات سےمتعلق اسحا ق ڈار سے بات کی ، وفاق نے این ایف سی کی مد میں 15ارب کے واجبات دینے تھے،وفاق کی جانب سے 31 جنوری کو 10 ارب روپے ادا کیے گئے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا ہمیں ہمارا حق دیا جائے-

شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

وزیرخزانہ بلوچستان زمرک اچکزئی نے کہا کہ این ایف سی میں کٹ لگایا جارہا ہے، پی ایس ڈی پی متاثر ہورہی ہے، ملک کے معاشی حالت خراب ہیں،پی پی ایل کے ساتھ 2016 کے بعد معاہدہ نہیں ہوا، معاہدہ کیے بغیر پی پی ایل گیس لے کر جارہی ہے،وفاقی حکومت نے10 دن میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی،یقین دہانی کے باوجود تاحال ادائیگی نہیں کی گئی،اسحاق ڈار سے کہا آئی ایم ایف مذاکرات میں بلوچستان کی نمائندگی ہونی چاہیے-

زمرک خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کو درپیش مالی بحران پر دلبرداشتہ تھے اور وہ اسمبلی توڑنے پر رضا مند تھے، وزیراعلیٰ کا پیغام وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پہنچایا جس کے بعد کچھ بقایات جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) ہمارے 50 ارب روپے کے بقایا جات نہیں دے رہی، اگر وزیراعلیٰ ہمیں 200 لیویز اہلکار دیں تو ہم صوبے سےگیس کی فراہمی بند کردیں گے، بلوچستان اتنا کمزور نہیں کہ ہم اپنا حق نہ لے سکیں۔

ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

Shares: