لاہور:پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی پتے لگ جان گے کہ حقیقت کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پی این این پر معروف صحافی مبشرلقمان کے پروگرام کھرا سچ میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے اہم سیاسی شخصیات کو حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے دعوت دی گئی تھی
اس پروگرام میں ایک موقع پر جب سینئر صحافی نے پی ٹی آئی کے رہنما سید یاور بخاری سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اپوزیشن تو بڑے دعوے کررہی ہے کہ وہ عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرلیں گے اور ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہےتو اس کے جواب میں سید یاور بخاری نے کہا کہ ٹھیک ہےہرسیاسی جماعت کا اپنا نقطہ نظر ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی سرپرائز ملنے والا ہے،
پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو جلدی سرپرائز ملنے والا ہے، سید یاور بخاری@mubasherlucman @SYABukhari @SeharKamran @afnanullahkh #KharaSach #LongMarch #PPP #BilawalBhutto #PDM #ImranKhanPTI pic.twitter.com/TpeyDfTIBG
— PNN News (@pnnnewspk) March 8, 2022
اس موقع پر جب سینیئر صحافی نے سید یاور بخاری سے پوچھا کہ کیا میں نے آپ کو ایک مہینے پہلے یہ حقائق نہیں بتائے تو جو آج سوفیصد ویسے ہی ہورہے ہیں ،اس پر یاوربخاری نے کہا کہ واقعی ہی ایسا ہے
اس کے بعد یاور بخاری نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف رائے چلتا رہتا ہے اور اس اختلاف رائے میں بہتری بھی ہوتی ہے ، ان کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور صورت حال بھی قابو میں آجائے گی اور پھر آپ دیکھیں گے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ جائیں گے اورعمران خان کامیاب ہوجائے گا