اسلام آباد:سستی روٹی کےبعد اب سستے تندور،پیپلزپارٹی کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی نےملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق نیر بخاری کی پارٹی رہنماوں سے مشاورت سے کیا گیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں مخیرحضرات نے نیر بخاری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،

نیر بخاری کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں سستے تندور کھولیں جائیں ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ دسترخوان پر لوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائیگا،ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ کرونا وباء کے باعث سفید پوش لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے

نیر بخاری کہتے ہیں‌کہ لوگوں کو سستا کھانہ فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں دسترخوان کھولے جائیں ،پیپلز پارٹی کی شہری ضلحی ڈویژنل تنظیمیں زیادہ سے "عوامی تندور "کھول کر شہریوں کی مدد کریں

Shares: