گیلانی کوجان بوجھ کرہرایا گیا:مریم کے ابواورمیرے ابو کا کہنا ہے کہ ہم یہ نہیں مانتے،چیلنج کریں گے:بلاول بھٹو

0
63

اسلام آباد:گیلانی کوجان بوجھ کرہرایا گیا:ہم یہ نہیں مانتے،چیلنج کریں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، صبح پورے ملک نے دیکھا کہ اس ایوان کو انڈر مائن کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو جان بوجھ کرہرایا گیا ہے، ہم یہ قبول نہیں کرتے

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، صبح پورے ملک نے دیکھا کہ اس ایوان کو انڈر مائن کیا گیا۔ ہم نے حکومت کے خلاف لڑ کر یہ کامیابی حاصل کی ہے، ہمیں امید ہے ہمیں کورٹ سے انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان کے اندر چار کیمرے ملے، یہ کھلم کھلا دھاندلی تھی۔ پریزائیڈنگ افسر حکومت کے اتحادی ہیں، ان کی متنازعہ رولنگ بھی سب کے سامنے ہے۔ مسترد کئے گئے ووٹ مناسب طریقے سے کاسٹ کئے گئے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مریم نواز کے ابواورمیرے ابومولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کراس کو چیلنج کرنے کا سوچ رہے ہیں‌

Leave a reply