چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےلاہوربم دھماکےکی مذمت کردی

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےلاہوربم دھماکےکی مذمت کردی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےجوہرٹاؤن لاہوردھماکےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سےاظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں جانوں کا ضیا ہوا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فی الفور طبی امداد فراہم کی جائے،پنجاب کے دارلحکومت میں قیامِ امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کےپاس دہشت گردوں کوکھل کردہشت گرد کہنے کی بھی ہمت نہیں،ان کےخلاف کارروائی کیسے کرے گی،لاہور جیسے پرامن شہر میں دھماکا ہونا تشویش ناک واقعہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے،

Comments are closed.