پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام دیا اور ان کے یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت کی لازوال جدوجہد و عظیم قربانیوں کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ نامکمل رہے گی۔انہوں نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کے عدالتی قتل کے بعد عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے کے لیِئے سیاہ ترین آمریت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے قیامت خیز سانحات کا سامنا کرنے کے باوجود صبر و برداشت اور عزم و حوصلے کے نئے اقدار قائم کئے۔ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں ایک تاریخی و عوامی تحریک کی قیادت کی اور عوام کے حقوق کے لیئے زندگی بھر جدوجہد کرنے کا بے مثال عملی نمونہ پیش کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور آج بھی انصاف، مساوات اور جمہوریت ہے اور یہ ہی وہ اقدار تھے جن کی خاطر مادرِ جمہوریت سمیت تمام پارٹی چیئرپرسنز نے جدوجہد کی اور آئندہ نسلوں کے لیئے راہیں روشن کیں۔